نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں ایک ایسے شخص کو لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔ آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہورہا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ اردگرد والے چاند پر چلےگئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے، اقتدار میں ایک ایسے شخص کو لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔
مجھے عمر بھر کیلئے نا اہل قرار دے دیا گیا
ن لیگ الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے
نواز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/urT4Q0dmGz— BOL Network (@BOLNETWORK) December 20, 2023
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں نکالنے کیلئے پانامہ سے اقامہ پرآگئے، ایک شخص کے آنے کے بعد مہنگائی فوری بڑھ گئی، اب ہم کس سے گلہ کریں، آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہورہا ہے۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ جو جعلی کیسز بنے تھے وہ ختم ہورہے ہیں، جعلی کیسزمیں 150 پیشیاں بھگتیں اور سزا پائی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا، مجھے عمر بھر کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔
نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے، 2017 میں ملک ترقی کررہا تھا، 3 ہفتے سے امیدواروں کے انتخاب پرغورکیاجارہا ہے، جوملک پرگزری اس کا دکھ ہر پاکستانی کو ہے۔



















