Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل بروز جمعہ 22 دسمبر کو این اے 52 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

عام انتخابات؛ کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار آج شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہوگا۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مخصوص نشستوں پر صوبائی الیکشن کمشن پنجاب آفس میں جمع کروائے جارہے ہیں جبکہ امیدوارں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تمام ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امیدوارواں کی درخواست پر پہلے دن کل 396 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے جبکہ کل 214 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں