Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خارجہ سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی سربراہ کی ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی سربراہ ایمی پوپ نے ملاقات کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی سربراہ ایمی پوپ نے ملاقات کی جس میں آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے پاکستان میں قابل قدر کام خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی امداد کو سراہا۔

ملاقات میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے آئی او ایم کے مینڈیٹ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دوسری جانب کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون اور نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان میں موجود افغان باشندوں کی واپسی سے متعلق بات چیت کی گئی اور پاکستانی حکومت کی طرف سے افغان شہریوں کی کینیڈا میں آباد کاری کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلون نے آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی مدد پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں