Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مساجد و منبر غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مساجد و منبر غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد کے ذریعے صحت کے مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں صوبائی نمائندگان نے اپنے صوبوں میں عوام کی صحت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں صحت عامہ کی جانب مساجد کے کردار پر پالیسی ڈرافٹ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا، پالیسی ڈرافٹ دو ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت نے صدرمملکت اور خاتون اول کو بیماریوں کے بارے میں آگاہی کے لئے کردار ادا کرنے پر سراہا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت کے مسائل سے متعلق مسجد و منبر کا کردار نہایت اہم ہے ، کورونا کے دوران علمائے کرام اور  پیش اماموں نے کورونا سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ مساجد و منبر غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،کمیونٹی کی شرکت سے نظامِ صحت پر بیماریوں کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں نگران وزیرِ صحت، ڈاکٹر ندیم جان وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد ،  صوبائی نمائندگان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں