الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ٹیمیں انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کریں گی جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی۔
ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کووارڈینیٹر بھی تعنیات کر دیے گئے ہیں۔
انتخابات کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن متحرک
عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان متحرک ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے مختلف مقامات پر اشتہاری ہورڈنگز کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو اتوار تک تمام ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے تنبیہ دیا کہ اتوار تک رضاکارانہ طور پر ہورڈنگز نہ ہٹائی گئیں تو کارروائی ہوگی، مانیٹرنگ ٹیمیں متعلقہ امیدوار کے خلاف کارروائی کریں گی۔



















