Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کلعدم قرار دیتے ہوئی پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا۔

بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی،انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین اور الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کروائے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ اپنے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرائے۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جن میں گوہر خان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہرعلی چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے الیکشن اس کے آئین کے مطابق نہیں ہوئے۔یہ کیس الیکشن کمیشن میں چلا اور پھر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روکا لیکن پھر آج فیصلے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تحریری فیصلہ کے مطابق منصفانہ انتخابات منتخب حکومت کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں جبکہ منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن شکایات دور کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شفاف انتخابات جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رکھتے ہیں، صحت مند مقابلے کے لیے برابری کا میدان ضروری ہے، انتخابات جبری کی بجائے عوام کی رضا کے حقیقی عکاس ہونے چاہییں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد نتائج سے زیادہ اہم ہے۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کو بدعنوانی سے بچائے، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق کرائے جائیں جو اثر ورسوخ اورجبر سے پاک ہوں، الیکشن کمیشن یقینی بنائے، تمام جماعتوں کوانتخابی عمل میں مساوی موقع ملے، جمہوریت کی کامیابی کے لیے ووٹرز کو انتخابی عمل پر اعتماد ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں