تاشفین صفدر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاشفین صفدر نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کردیا۔
ملاقات میں تاشفین صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ میرے گھر کی جماعت ہے اور چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہوں، شعبہ خواتین کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے ۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تاشفین صفدر کو مسلم لیگ ق میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں،امید کرتے ہیں آپ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین، چوہدری شاہد محمود اور چوہدری نثار کسانا بھی موجود تھے۔



















