میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بین الااقوامی فوڈ فیسٹول کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی برنس روڈ آمد ہوئی جہاں انہوں نے بین الااقوامی فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا، چار روزہ بین الاقوامی فوڈ فیسٹول کا انعقاد برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر کیا گیا ہے جبکہ چار روزہ بین الاقوامی فوڈ فیسٹول کراچی کے روایتی کھانوں کی بہار ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ موجود تھے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری بڑی تعداد میں برنس روڈ پہنچ کر روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، ہمیں اپنے کھانوں اور ریستوران مالکان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔
مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ فوڈ فیسٹول کے انعقاد پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، کراچی کے شہریوں سے کہونگا کہ وہ اپنی فیمیلیز کے ہمراہ برنس روڈ آکر پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ یہاں کی مشہور پیالہ چائے سردیوں کا مزا دوبالا کردیتی ہے، فوڈ فیسٹول کے انعقاد سے کراچی خصوصا برنس روڈ کی رونقیں بحال ہونگی۔



















