مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست پر حملہ آورہونے والوں کو سزاہوتی ہے۔ جب مرضی لاڈلہ اورمعصوم بنادو، عوام کو بیوقوف سمجھا ہے؟
لاہورمیں مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کو سستی بجلی، گیس، علاج چاہیے، آج ثبوت سامنے ہیں، بند لفافہ 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا بن جاتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آئین توڑا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو شخص جیل میں ہےاسے ہرسوال کاجواب دیناہوگا، سائفرکا معاملہ ملک کی خارجہ پالیسی پراثراانداز ہوگا، آپ نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالاہے، جواب دینا ہوگا، ریاست پر حملہ آورہونے والوں کو سزاہوتی ہے۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات نےتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب مرضی لاڈلہ اور معصوم بنادو،عوام کو بیوقوف سمجھاہے، 9 مئی کے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بناؤ، تم معصوم ہو؟ تم جناح ہاؤس جلادو، میٹروجلادو،تم معصوم ہو؟ 9 مئی کا مجرم جاتا ہےتوسپریم کورٹ میں کہاجاتاہےگڈ ٹوسی یو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں لاڈلہ کہہ کر آرٹی ایس بٹھاکروزیراعظم بنایاگیا، ملک کو منفی سطح پر لےگیا، تم معصوم ہو؟3 بارکے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےپرہٹایاگیا، الیکشن کو چوری کرنے کےلیے اس شخص کو بٹھایاگیا، اس آدمی کو معصوم کہاجارہاہے، آئین میں عدم اعتماددرج ہے، کوئی آئین نہیں توڑاگیا۔
انھوں نے کہا کہ عدم اعتمادکسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہے، اندرکمرے میں وزرا کوسائفرکے ساتھ کھیلنے کاحکم دے کرآیاتھا، بند کمرے میں اپنی کابینہ سےکہا سائفرکے ساتھ کھیلنا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیاکہ آئین توڑا گیا کیا یہ معصوم ہے؟



















