کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سر درہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ سمیت بلو چستان کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سر درہے گا جبکہ ضلع قلات میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گر د نواح میں موسم خشک اور سرد رہے گا کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گر یڈ یکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوادر اور جیونی میں 13،سبی 8،نوکنڈی 5،تربت میں کم سے کم 12،ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے شمالی اور بائی علا قوں میں موسم آبر الود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت برقرار رہے گی۔



















