Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آبادمیں ڈی آراو، آر اوز اور اسسٹنٹ آر اوز کے دفاتر بند

اسلام آباد میں ڈی آر او، آر اوز اور اسٹنٹ آر او از کے دفاتر بند ہونے سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل آج شروع نہ ہو سکا۔

اسلام آباد میں ڈی آر اوز اور آر اوز نے الیکشن کمیشن کے شیڈول کو ہوا میں اڑا دیا، اسلام آباد میں ڈی آر او، آر اوز اور اسٹنٹ آر او از کے دفاتر بندکر دیے گئے۔

دفاتر بند ہونے سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل آج شروع نہ ہو سکا، ذرائع ڈی آراو کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر تک نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہنا ہے، اسلام آباد کے تین حلقہ ہیں، ایک دن کا کام ہے کسی بھی دن کرلیں۔

ذرائع ڈی آر اوکے مطابق اسکروٹنی کل کریں یا دو دن بعد یا پھر30 تاریخ کو، ہماری صوابدید ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے کل 209 امیدواوں نے 3 حلقوں کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے۔

متعلقہ خبریں