Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‏پاک بحریہ اورعمان کے مابین دو طرفہ بحری مشق ثمرالطیب 2023 کا اختتام

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اورعمان کی رائل بحریہ کی خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق ثمرالطیب 2023 کا اختتام ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی. مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس قوت اور دونوں ممالک کے ہواٸ اثاثوں نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق ثمرالطیب 2023 مختلف نوعیت کے روائتی اورغیرروائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی۔ دو طرفہ مشق ثمرالطیب-2023 کے دوران اینٹی ایئر، اینٹی سرفیس وارفیئر اور انسداد دہشت گردی کی مشقوں سے متعلق میری ٹائم آپریشنز کی مشق کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق ثمرالطیب سے پاکستان اور عمان کی بحری افواج کے مابین ہر دو سال بعد باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، علاقائی امن اور استحکام کا قیام ہے۔

پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں شمولیت پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کیلئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مشق “ثمرالطیب”سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں