Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی کرائسٹ چرچ راولپنڈی آمد، مسیحی برادری کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکرسمس کی تقریب میں شرکت کے لیے راولپنڈی کرائسٹ چرچ پہنچےاور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے مسیحی برادری کے تہوارکرسمس کے موقع پرکرائسٹ چرچ راولپنڈی میں تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےپاکستان میں مقیم مسیحی برادری کومبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کی آمد کا خیرمقدم کیا، انتظامیہ نے آرمی چیف کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی پرزور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کاسبق سکھاتاہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتاہےجووقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طورپراُبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں