Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے اسلام آباد میں گرفتار تمام مظاہرین کو رہا کر دیا

حکومت کی جانب سے مذکرات کے بعد اسلام آباد میں گرفتار تمام مظاہرین کو رہا کر دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو رہا کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اورعدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا کردیے گئے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس تحویل اورجیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں