Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی جی رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے قائداعظم اور کرسمس ڈے کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کرسمس کی تقریبات کے دوران چرچوں اور قائد اعظم ڈے پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے رینجرزکے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے مختلف چرچوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کے موقع پر مبارک بادد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کی جانب سے قائداعظم اورکرسمس ڈے کے موقع پر شہر کے اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ،موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت جاری رہا جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری بھی تعینات رہی،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا۔

متعلقہ خبریں