Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعداد وشمار جاری

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ہیں، ڈی آر او کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر جمع ہونیوالی کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کی گئی ہے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی مجموعی 9 نشستوں پر 446 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 118 امیدوار  اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر 328 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

قومی اسمبلی این اے 218 پر پیپلزپارٹی کے سید طارق شاہ، پی ٹی آئی کے خاوند بخش جھیجو آمنے سامنے ہونگے۔

 جے یو آئی ف کے رہنما مولانا تاج محمد اور جی ڈی اے کے متوقع امیدوار سرباز پلیجو نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ این اے 219 پر پیپلزپارٹی کے عرفان گل مگسی، سابق صوبائی وزیر راشد علی خان، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ٹی آئی کے جمشید علی شیخ، ایم کیو ایم کے عبدالعلیم خان، سابق میئر سید شہیل مشہدی اور سابق ایم این اے سید وسیم حسین کے فارم بھی جمع کردیئے گئے ہیں ، این اے 220 پر پیپلزپارٹی کے عرفان گل مگسی، آزاد امیدوار میرحیدرٹالپر، سابق ایم این اے سید وسیم حسین میدان میں ہونگے۔

پی ٹی آئی کے خاوند خاوند بخش، جماعت اسلامی کے حافظ طاہر مجید، ن لیگ کے صاحبزادہ شبیر انصاری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پی ایس 60 پر پیپلزپارٹی کے جام خان شورو، عوام تحریک کے ایاز لطیف پلیجو، پی ٹی آئی کی انیسہ ولی اللہ اور افروز شورو نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ایس 61 پر پیپلزپارٹی کے شرجیل انعام، پی ٹی آئی کے خاوند بخش، جی ڈی اے کے سرباز ایاز پلیجو اور جے یو آئی کے تاج محمد ناہیوں میدان میں ہونگے۔

پی ایس 62 پر پیپلزپارٹی کے عبدالجار خان، پی ٹی آئی کے ریحان راجپوت، افروز شورو، ایم کیو ایم کے صابر قائمخانی نے کاغذات جمع کروائے، پی ایس 63 پر پیپلزپارٹی کی قمر سلطانہ، پیپلزپارٹی کی صنم ٹالپر، ایم کیو ایم کے نواب راشد خان اور دیگر امیدوار میدان میں ہونگے۔

حیدرآباد: پی ایس 64 پر پیپلزپارٹی کے عاجد دھامراہ، پی ٹی آئی کے محسن گھمن، ایم کیو ایم کے ایڈوکیٹ دلاور قریشی میدان میں ہونگے جبکہ پی ایس 65 پر ایم کیو ایم کے ناصر قریشی، پی ٹی آئی کے احمد رشید، پیپلزپارٹی کے نظام آرائیں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیٸے۔

متعلقہ خبریں