خواتین کی مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی خواتین کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیےالیکشن کمیشن میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی سمیت دیگر جماعتوں کی 28 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما ذکیہ شاہنواز، صبا صادق، نزہت صادق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آر او آفس پہنچیں۔
سینئیرن لیگی رہنما مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اورعظمٰی نے خواتین کی مخصوص نشستوں پرکاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرائی۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری اور شائستہ پرویز اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرانے کے بعد الیکشن کمیشن سے روانہ ہو گئیں۔



















