Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی کی نظربندی کے احکامات جاری

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں نظر بند، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کردیے۔

آرڈر کے مطابق شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، نومئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکارہے۔

ڈی سی راولپنڈی کے جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات 15 دن کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں