ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا پتہ چلا لیا گیا ہے، گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے جلد پتہ چل جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق حملے میں 2 خودکش سمیت کُل4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ حملے میں مرنے والا دہشتگرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈ سے افغانستان گیا تھا، صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور اور 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر تھی۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ دہشتگرد صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی جبکہ دہشت گرد صفت کے نام 3 مختلف موبائل کمپنیوں کی سمز رجسٹرڈ تھیں، شناختی کارڈ ڈومیسائل اور دیگر دستاویز بھی موصول ہو گئیں ہیں۔

دستاویز کے مطابق صفت اللہ کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے جبکہ خودکش حملہ آور صفت اللہ کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سےتعلق کی تصدیق کی ہے۔



















