نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چین کے لیے تعینات ہونے والے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر خلیل ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی پر زور دیا کہ وہ پاک چین تعلقات مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



















