Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمودقریشی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل سے گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس شاہ محمود قریشی کو گرفتارکرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

پولیس نے شاہ محمود قریشی کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا۔

بکتربند گاڑی میں سوار ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ہے، جھوٹے مقدمے میں گرفتارکیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پرسزا دی جارہی ہے۔

 ڈی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کے احکامات واپس لے لیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے تاہم ابھی تک ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں