Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہو سکتا ہے الیکشن آگے بڑھ جائیں، منظوروسان کی ایک اور پیش گوئی

رہنما پیپلزپارٹی منظوروسان نے ایک اور پیشگوئی کر دی ہے کہ ہو سکتا ہے الیکشن آگے بڑھ جائیں، میں جو کچھ ہوں اپنی لیڈر کی وجہ سے ہوں۔

کوٹ ڈیجی میں پی پی رہنما منظوروسان نے آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی بڑے مارجن سے جیتے گی۔ ضلع خیرپور پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔

منظور وسان نے کہا کہ میں جوکچھ ہوں بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہوں، 21 دسمبر کو میں محترمہ شہید سے ملا،  انھوں نے کہا کہ میں بھٹو کی بیٹی ہوں عوام سے بھلا کیسے دور رہ سکتی ہوں۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ میری خواہش ہے، پارٹی کی بھی خواہش ہے کہ انصاف دیا جائے لیکن جو لوگ نو مئی میں ملک میں حملے میں ملوث تھے انھیں قانونی کے مطابق سزا دی جائے، پیپلز پارٹی کی سوچ یہی ہے کہ بھلا بھی ہو اور حق بھی دیا جائے۔ پی ٹی آئی کواپنا نشان ملنا چاہیے، پیپلزپارٹی سے ہمیشہ زیادتیاں ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی کو تلوار کے بعد تیر کا نشان ملا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی جہاں سے حکم کرے گی وہاں سے لڑوں گا تین حلقوں سے فارم جمع کرائے ہیں، کوٹ ڈیجی پر فارم بحال ہو گیا ہے پاگارو کے گڑھ کنگری پر بھی فارم بحال ہو جائیگا۔ امکانات ہے الیکشن آخری مراحل میں ملتوی ہو جائیں کچھ عرصے کے لئے۔

واضح رہے کہ خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان کے این اے 202 خیرپور اور پی ایس 27 کوٹ ڈیجی پر نامزدگی فارم بحال ہو گئے۔

متعلقہ خبریں