Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات 2024؛ مریم نواز کے کاغذات کیخلاف اعتراض داخل

شہری کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدراور مرکزی رہنما مریم نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اعتراض داخل کیا گیا۔

سرگودھا میں جنرل الیکشن 2024  کےلیے اسکرونٹی کا عمل جاری ہے۔ سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 میں ریٹرننگ آفیسرکو شہری کی طرف سے درخواست دی گئی جس میں شہری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80 مریم نواز کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ مریم نوازشریف مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔ اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

درخواست علی حسن شاہ ایڈووکیٹ اور طاہر ہطار ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ہے، مریم نواز کے وکلا اعتراض کیخلاف ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہونگے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کےعام انتخابات کے لیےلاہورکے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں