Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ؛ صدر، وزیراعظم اور سربراہانِ افواج کی مبارکباد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح دوم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ترین ایویانکس، حساس نیویگیشن سسٹم اور منفرد فلائٹ ٹرجیکٹوری کے ساتھ فتح دوم میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔

فتح دوم میزائیل کی سسٹم کی رینج 400 کلومیٹر تک ہے اورفتح دوم میزائیل 400 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، سائنسدانوں اور انجنئیرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب میزائل تجربے پر صدرمملکت، وزیراعظم، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں