وزارت خزانہ کی جانب سے نومبر 2023 کی ماہانہ معاشی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کی بتدریج بحالی کا عمل جاری ہے، نومبر 23میں اسٹاک مارکیٹ نے بھرپور کارکردگی دکھائی، اسٹاک مارکیٹ کی گزشتہ پانچ ماہ کی سرگرمیوں کے معیشت پر مثبت اترات مرتب ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم کی کاشت ہدف کے مطابق ہوئی، ٹریکڑوں کی پیداوار میں 607 فیصد اورسیل میں 98.2 فیصد اضافہ ہوا، یوریا کھاد کی کھپت میں 5.6 فیصد اور ڈی اے پی میں 42 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بڑی صنعتوں کی مینوفیکچرنگ میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 29.2 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال نومبرمیں یہ 23.8 فیصد تھی، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 0.8 فیصد رہا، جولائی تا نومبر 2023بنیادی خسارہ 1429.7ارب روپے سرپلس رہا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں نومبر میں برآمدات میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں گزشتہ سال سال نومبر کی نسبت ملکی درآمدات میں بھی 2.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تجارتی خسارہ میں بہتری کی وجہ سے جولائی تا نومبر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1.16ارب ڈالر رہا۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا، جولائی تا نومبر سرمایہ کاری 656.1ملین ڈالر رہی، پالیسی ریٹ کو گزشتہ سطح 22 فیصد تک برقرار رکھا گیا اور صارفین کے لئے اشیاٗ کی خریدوفرخت کا انڈیکس نومبر میں 3.1 فیصد رہا۔



















