قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں لاہوراوراسلام آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے حتمی انٹرویوز کیے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور، اسلام آباد قومی و صوبائی اسمبلی میں پارٹی ٹکٹ کیلئے 273 امیدراوں کو انٹرویو کیلئے بلایا ہے۔
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پارٹی ٹکٹ کیلئے 250 امیدواروں کو حتمی انٹرویو کیلئے بلایا ہے۔
اسلام آباد کی تین نشتوں کیلئے 23 امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔ لاہور کے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سابق وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، حمزہ شہباز، پنجاب کے صدررانا ثنااللہ، ایازصادق، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔



















