Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی خونریزی روکنے کیلئے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، انوار الحق

انوار الحق نےکہا ہے کہ اسرائیلی خونریزی روکنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ2024 کی آمد ہے، اللہ سے دعا گو ہوں کہ نئے سال کا سورج پاکستان اور پوری دنیا کے لیے خوشحالی امن و آشتی کا پیغام لے کر طلوع ہو۔

  انہوں نے کہا کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصا بچوں کے قتل عام اور نسل کشی پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کی بربریت سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 9 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، اسرائیلی خونریزی روکنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان کی دو کھیپ روانہ کر چکا ہے، تیسری کھیپ جلد روانہ کی جا رہی ہے، فلسطینیوں کی امداد اور غزہ سے زخمیوں کے انقلا اور علاج کے لیے پاکستانی حکومت مصر اور اردن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انوار الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر کسی قسم کی بھی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی، میری قوم سے اپیل ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کے آغاز پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں ہر قسم کی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں