Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا بلاول لاہوروالوں کو کراچی جیسے حالات دینا چاہتے ہیں؟ عطاتارڑ

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا بلاول لاہوروالوں کو کراچی جیسے حالات دینا چاہتے ہیں؟

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے کہا ہے کہ سائفرکیس یا باقی کیسز میں رشتہ داریاں آڑے آرہی ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان واپس لیے گئے لیکن پی ٹی آئی کا دو روز بھی سہولت کاروں سے برداشت نہ ہوا۔

عطا تارڑنے کہا کہ سہولت کاری اگر بند نہ ہوئی تو آئندہ کوئی ملک میں قانون کی پاسداری نہیں کرے گا۔ پارٹی ٹکٹوں پر کچھ اختلافات ہیں لیکن پارٹی سب کو اکاموڈیٹ کرے گی۔ ق لیگ اورآئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بڑی جماعت ہے اوراسی کا سیٹ پر زیادہ حق ہے، آئی آئی پی اور ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات حتمی مرحلے تک نہیں ابھی نہیں پہنچ سکے۔ کسی مجرم کو انتخاب لڑنے کیلئے جیلوں سے نہیں چھوڑا جاسکتا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ پارٹی منشورکی تیاری عوامی تجاویز کی روشنی میں عرفان صدیقی کی سربراہی میں جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے عوامی منصوبوں سے کسی اور جماعت کے منصوبے سے میچ نہیں کیا جاسکتا۔ بلاول بھٹو زرداری لاہور کو کیا دینے آریے ہیں؟ کیا بلاول لاہوروالوں کو کراچی جیسے حالات دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں