Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، بیرسٹرگوہرخان

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے۔ 

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلا ہی نہ رہے۔ عام انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ ملک اس تباہی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پربھی یہ حملہ آورہیں۔ الیکشن کمیشن کوبھی یرغمال کربیٹھے ہیں۔ جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کرائے کسی نے نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی الیکشن شفاف تھے۔

بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ گذشتہ دودن سے خاندازنی سیاسی رہنما پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ جب کوئی فیصلہ آتا ہے تو کوئی قانونی راستہ لینے کی بجائے تنقید کی جاتی ہے۔ دو دن سے سیاسی خاندان ہائیکورٹ پرحملہ آور ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے۔ مخالفین کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا نشان ہی نہ رہے،  بلے کا نشان عوام کی مانگوں کی نشانی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ پرامن رہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس انٹراپارٹی الیکشن معاملات دیکھنے کا اختیار ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں