الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ایپلیٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے، مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔



















