Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائیکورٹ/الیکشن ٹربیونل؛ ریٹرننگ افسران کےفیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر

سندھ ہائیکورٹ کےالیکشن ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کےفیصلوں کیخلاف اپیلیں دائرہونا شروع ہو گئیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور آزاد امیدوارمظہرعلی جونیجو ایڈووکیٹ کی جانب اپیل دائرکی گئی۔

جسٹس ارشد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی درخواست پر سماعت سے انکارکر دیا۔ فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔

فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسرنے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

پی ایس 86 سے آزاد امیدوار مظہر جونیجو کی ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے الیکشن کمیشن ،ریٹرننگ آفیسر کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

ریٹرننگ آفیسر نے مظہر جونیجو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے، مظہرجونیجوکا مؤقف تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کہا تھا میرے تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

آزاد امیدوار مظہرعلی جونیجو ایڈووکیٹ کے پی ایس 86 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں