Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کےکاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر اپیل واپس

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے این اے130 سےکاغذات کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں دائراپیل واپس لے لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کےرجسٹرارنے اپیل کےہمراہ ریٹرننگ افسر کافیصلہ نہ ہونےپر اپیل واپس کی۔

اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا۔ نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اپیل کنندہ کا مؤقف تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظورکیے۔ استدعا ہے کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قراردیا جائے۔

متعلقہ خبریں