Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

انوار الحق نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں