الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینر دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینر طاہر جلال ٹریننگ دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
طاہر جلال متعدد بار قومی انتخابات میں ماسٹر ٹرینر اور آر او کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
طاہر جلال کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ساہیوال میں دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غلام عباس نے کہا کہ مرحوم طاہر جلال دیانتدار اور قابل آفیسر تھے۔
ضلعی الیکشن کمشنر نے ان کی اچانک وفات پر کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان گہرے غم میں ہیں۔



















