Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر وے ایم 1 شدید دُھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

موٹر وے پولیس نے شدید دُھند کے باعث موٹر وے ایم 1 کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے ایم 1 کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق علاقے میں شدید دُھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ نہایت ہی کم ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 1 بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

موٹر وے ایم 1 کی بندش کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دُھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

موٹر وے پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں