اسلام آباد میں دھند کے باعث ملکی و غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔
شارجہ دوبئی سے آنے والی فلائٹس کو ملتان پشاور سمیت مختلف ایئرپورٹس پر اتارنا پڑگیا جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز گیارہ گھنٹوں سے تاخیر کا شکارہے۔
دھند کے باعث دوبئی جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکارہے۔
دھند کے باعث پندرہ ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ دھند کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔



















