Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہینِ الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اورفوادچوہدری پرفردِ جرم عائد

الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توہین الیکشن کمشن و چیف کمشنرکیس کی سماعت ہوئی۔

ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version