پی ٹی آئی نے بلے کے انتخابی نشان کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا عبوری حکم کالعدم قراردیا جائے، الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی۔
پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #PTI #SupremeCourt pic.twitter.com/mCQ1cDV92X— BOL Network (@BOLNETWORK) January 4, 2024
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پہ متعلقہ فری الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق ہی نہیں بنتا، دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا، بغیر شواہد فیصلہ کرکے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا، پشاورہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سےدرخواست میں کہا گیا کہ پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔
