Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق صدر آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے

سابق صدر آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے۔

آصف علی زرداری ممکنہ طور پر آج شام 4 بجے ملتان ائیرپورٹ پہنچیں گے، آصف علی زرداری بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کے دوران رہںماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملتان میں دورے کے دوران سابق صدرپیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کریں گے اورجنوبی پنجاب میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ٹکٹس کا فیصلہ کریں گے۔ آصف علی زرداری کل بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

متعلقہ خبریں