Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی کو روزگار دے نہیں سکتے تو چھیننا بھی درست نہیں، قدوس بزنجو

سابق وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی کو روزگار دے نہیں سکتے تو چھیننا بھی درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سرحدوں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی کو روزگار دے نہیں سکتے تو چھیننا بھی درست نہیں، سرحد بندش سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، اگر 10 لاکھ نوکریاں دے سکتے ہیں تو سرحد بند کر دیں، روزگار بھی نہیں دے سکتے اور سرحد بھی بند کر رہے ہیں یہ تو غلط ہے۔

قدوس بزنجو نے کہا کہ لوگوں کے آمدنی کا ذریعہ ختم کرنا درست عمل نہیں، سرحدوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے، ہم نہیں چاہتے کسی کی عزت نفس مجروح ہو، چیک پوسٹوں پر لوگوں کے جیب خالی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں پکڑا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں