Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نوازکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پراعتراض عائد

عام انتخابات 2024، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پراعتراض عائد کردیے گئے۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پرجسٹس اسجد جاوید گھرال بطوراعتراض درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہورہائیکورٹ آفس نے مصدقہ نقول لف نان کرنے کا اعتراض دائر کیا تھا۔ مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف ندیم شیروانی نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اپیل میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے اورمؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے، استدعا ہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل مریم نوازکے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قراردیا جائے۔

یہ خبربھی پڑھیں؛ شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی منظورکرنےکخلاف اپیل پرآراو کی ریکارڈ کےساتھ طلبی

نوازشریف کےکاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل پرٹریبونل کا تحریری فیصلہ

حلقہ این اے 130 سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پرٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے  ٹریبونل نے 8 جنوری کو ریٹرننگ افسرکو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اپیل اشتیاق چوہدرایڈووکیٹ نے داٸرکررکھی ہے، اپیل میں کہاگیا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قراردیا، ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طورپرکاغذات نامزدگی منظورکیے۔

اپیل میں استدعا بھی کی گئی کہ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قراردے۔

متعلقہ خبریں