Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علامہ مسعود الرحمان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اسلام آباد میں سنی علماکونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مسعودالرحمان عثمانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد علامہ مسعود الرحمن عثمانی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل نے غوری ٹاؤن میں مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی، دوافراد فائرنگ کی زد میں آئے۔

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علما کونسل علامہ مسعود الرحمن عثمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئ۔

زخمی مسعود الرحمن عثمانی کے ڈرائیور پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں