کراچی میں جہانگیر روڈ پر بجلی و پانی کی عدام فراہمی پر ہونے والا احتجاج پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیاْ
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ کے رہائشیوں نے علاقے میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی تھی، جس کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں سے چلایا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے، مظاہرین نے پولیس کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
پولیس نے جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا۔



















