الیکشن ٹربیونل نے شہبازشریف کی کاغذات نامزدگی منظورہونےکیخلاف اپیل پرالیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسرکو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف کی کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف کی اپیل کی سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کیے۔
شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے لیے خلاف مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کے این اے 242 کو کراچی سے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔
مسعود خان مندوخیل نے اپیل میں مؤقف اپنایا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے لی گئی مراعات کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔



















