مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی روئے یا چیخے، الیکشن تو8 فروری کو ہوں گے، ملک نومئی والوں کے نہیں 28 مئی والوں کے سپردہوگا۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری تیاری پوری ہے، ہم الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔ ن لیگ اس طرح کے جھوٹ بولنے والوں کو بھاگنے نہیں دے گی۔
پاکستان کے عوام انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات ضرور ہوں گے، مریم اور نگزیب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #PMLN pic.twitter.com/4or6j8l1Tt— BOL Network (@BOLNETWORK) January 6, 2024
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات ضرورہوں گے۔ نو مئی کے چہرے عوام جانتے ہیں۔ ملک نومئی ولوں کے نہیں 28مئی والوں کے سپردہوگا۔ تم تو ملک کو ڈیفالٹ کرگئے تھے، شہبازشریف نے ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو لیلول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تو وہ نوازشریف ہیں۔ مسلم لیگ ن کی الیکشن کی تیاری پوری ہے۔ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے۔ ڈیفالٹ کے دہانے پرپہنچنے والے ملک کو ن لیگ نے بچایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن الیکشن کے بروقت انعقاد کے مطالبے پر قائم ہے۔ سینیٹ کے اندرخاموشی اور باہرشورکرنے والے کوئی اورہیں۔ عوام کو انتخابات چاہییں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کوئی روئے یا چیخے، الیکشن تو8 فروری کو ہوں گے۔



















