Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر4اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز98 کلو دور کوہ ہند کش میں تھا۔

مرکزی زلزلہ پیما کا کہنا ہے کہ زلزلہ 11 بجکر 17 منٹ پر محسوس کیا گیا، زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کوئٹہ کے بعد خضدار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں