Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نوازکے خلاف اپیل خارج، پی پی80 سےالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اپیلٹ ٹربیونل نے مریم نوازکے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اپیلٹ ٹربیونل لاہورہائی کورٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے پی پی 80 سرگودھا شاہپورکاغذات منظور کرنے کے خلاف اعتراض کے معاملے میں ٹربیونل نے مریم نواز کو الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی

اپیلٹ ٹربیونل نےآراو کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مریم نواز کےخلاف اپیل خارج کر دی۔

جسٹس اسجدجاوید گرال نے اپیل پرسماعت کی۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نوازنے عدالتوں اور اسٹبلشمنٹ کے خلاف بیانات دیے ہیں۔ مریم نواز پر مقدمات بھی درج ہیں۔ مریم نوازسرگودھا شاہپورگئی ہی نہیں کاغذات کی تصدیق کروانے۔

دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیرعلی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پرٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ خبریں