الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کےخلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے قائد ن لیگ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نےمیاں نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کےخلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔ اپیل کنندہ اوران کے وکیل ٹربیونل کے روبروپیش نہیں ہوئے۔
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت
جسٹس حسن سید نے شہری شاہد اورکزئی کی الیکشن اپیل پر سماعت کی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/phVR2n6nqe— BOL Network (@BOLNETWORK) January 6, 2024
جسٹس رسال حسن سید نے شہری شاہد اورکزئی کی الیکشن اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی منظور کیے۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ ٹریبونل کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔



















