Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے مختلف تجاویز تیار، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی کارکردگی اور گورنس کو بہتر بنانے کے لیے نئی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی پالسی بورڈ کو مضبوط بنانےاور تخلیقی نگرانی جیسی اصلاحات ہونگی۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ خصوصی انتظامی ڈھانچے کی تشکیل اور جواب دہی نظام سے ایف بی آر میں بہتری آئے گی.

ٹیکس کے حوالے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی میکنزم کے تحت ٹیکس پالیسی کیلئے ٹیکس نظام کو الگ کرنے پر غور شامل ہے.

ایف بی آر کی تنظیم نو کے حوالے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تمام تجاویز حکومت نے ماہرین سے مشاورت کے بعد تیار کی ہیں۔

ایف بی آر کی تجاویز میں افرادی قوت کی کمی کو شامل نہیں کیا گیا ہے، اور کسٹمز ان لینڈ ریونیو کے معاملات میں بیرونی مداخلت جیسی کوئی چیز شامل نہیں.

متعلقہ خبریں