Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی وڈ فلم ’اینمل‘ اداکار کی لڑکی کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کے ایک اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

بالی وڈ ایکشن فلم ‘انیمل’ میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار منجوت سنگھ نے سال 2019 میں ایک لڑکی کی جان بچائی تھی جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی کسی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی ہوتی ہے، اس دوران بلڈنگ کے نیچے اور اوپر بھی کچھ لوگ موجود تھے جو لڑکی کو روکنے کی مسلسل کوشش کررہے تھے تاہم وہ اپنے نیچے گودنے پر بضد تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم ’انیمل‘ کے اداکار منجوت سنگھ اچانک سے لڑکی کے قریب آتے ہیں تاہم لڑکی کو اس بات کا احساس ہوتے ہی وہ نیچے گود جاتی ہے تاہم خوش قسمتی سے اداکار لڑکی کو ایک ہاتھ سے پکڑنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

بعد ازاں اطراف میں موجود دیگر لوگ بھی جلدی سے لڑکی کے پاس آتے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے اوپر کھینچ کر اس کی جانب بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

منجوت سنگھ نے اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو سب لوگ خوفزدہ تھے کیونکہ وہ لڑکی کسی کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دے رہی تھی اور جو بھی اُس کے پاس جاننے کی کوشش کرتا تو وہ چھت سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے لڑکی سے بات چیت کرنا شروع کی اور پوچھا کہ وہ اتنا بڑا قدم کیوں اُٹھا رہی ہے جس پر لڑکی نے کہا کہ اُس کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔

اداکار نے کہا کہ لڑکی کی بات سُن کر جیسے ہی میں لڑکی کے قریب گیا تو اُس نے چھلانگ لگا دی لیکن میں خوش قسمتی سے اُس لڑکی کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوا۔

متعلقہ خبریں